پٹنہ ، 22؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو اور ان کی بیوی رابڑی دیوی ابھی آپ کی گاڑی سے پٹنہ ایئرپورٹ پربراہِ راست ہوائی جہاز تک نہیں پہنچ سکیں گے کیونکہ مرکزی حکومت نے ان کی گاڑی کے براہ راست جہاز تک پہنچنے کی اجازت کوواپس لے لیاہے۔آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو اور ان کی بیوی رابڑی دیوی کو ایک اورجھٹکالگاہے۔پٹنہ ایئرپورٹ پرلالواوررابڑی کو سیکورٹی چیک سے ملی چھوٹ طیارے کی وزارت نے منسوخ کر دی ہے۔اس کے چلتے اب دونوں کوجانچ پاس کرناہوگا۔آپ کوبتا دیں کہ سال 2009سے دونوں رہنماؤں کو چھوٹ ملی ہوئی تھی۔راشٹریہ جنتا دل کے صدرلالوپرسادیادو اور ان کی بیوی رابڑی دیوی ابھی اپنی گاڑی سے پٹنہ ایئرپورٹ پر براہ راست ہوائی جہاز تک نہیں پہنچ سکیں گے کیونکہ مرکزی حکومت نے ان کی گاڑی کے براہ راست جہازتک پہنچنے کی اجازت کو واپس لے لیاہے۔بیوروآف سول ایوی ایشن سیکورٹی کے ایک افسرنے نام خفیہ رکھنے کی شرط پرکہاکہ پہلے کاحکم صرف پٹنہ ہوائی کے لیے تھاجسے واپس لے لیاگیاہے۔